تازہ ترین

اٹک میں جھوٹے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دونوں ملزمان نے خود ساختہ اغوا کے نام پر گھر والوں سے رقم بٹورنے کی کوشش کی۔ملزمان شیر عالم خان اور ساتھی شاہ فیصل کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم شیر عالم کے والد نے اپنے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا اور بتایا کہ اس کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کے والد نے بتایا کہ اغوا کرنے والے مغوی کی رہائی کےلیے تاوان مانگ رہے ہیں۔