تازہ ترین

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اپیل کی ہے۔  گفتگو میں فواد چوہدری نے نواز شریف سے ملک کا موجودہ سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کےلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کی درخواست کی ہے، ان کا جواب نہیں آیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کےلیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرادی کو مذاکرات کرنا پڑیں گے، کوٹ لکھپت جیل کے اسیران کو رہا کرنے سے اچھا تاثر جائے گا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی ہے کیا؟ آدھی پارٹی انقلاب چاہتی ہے آدھی مذاکرات چاہتی ہے۔ بیرسٹر گوہر صاحب کچھ اور کہتے ہیں، خیبر پختونخوا میں جونیئر وزیر کچھ اور کہتے ہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں افغانستان سے دہشت گردی ہو رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اُن کے بیان سے متفق نہیں ہوتے۔