راولپنڈی: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ ، بیٹا جاں بحق
راولپنڈی کے علاقے سادہ روڈ چاکرہ میں موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے ہیں۔مقتولین گاڑی میں اپنے گھر جا رہے تھے، ملزمان نے ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے، تحقیقات جاری ہیں۔
Leave A Comment