آپریشن غضب للحق: 133 طالبان ہلاک، 36 افغانی ٹینک، 27 پوسٹیں تباہ، 9 پر قبضہ
افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کا آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔پاک فوج نے افغان طالبان کی 27 پوسٹیں مکمل تباہ کردیں، 9 پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا، مؤثرجوابی کارروائی میں 36 سے زائد ٹینک تباہ کر دیئے گئے، افغان طالبان کی آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کردی گئیں، افغان طالبان کئی چوکیاں اور ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ نکلے۔چن چن کر افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت پر افغان طالبان کے سول آبادی پر حملے شروع کر دیئے، باجوڑ میں مارٹر گولے گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان نے بلا اشتعال فائرنگ کی، افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے خیبرپختونخوا میں پاک افغان بارڈر کے متعدد مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال پر بھرپور جواب دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کابل، پکتیا اور قندھار میں فوجی اہداف پر حملوں میں مزید جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، طالبان کے 2 کور ہیڈ کوارٹرز، 3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اور 2 اسلحہ ڈپو بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
Leave A Comment