راولپنڈی: فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے
راولپنڈی میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔ ملزمان نے صدر کے بیرونی علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی۔ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں نامزد تھے، ملزمان نے 4 ماہ قبل ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا۔مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر کار چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ ہلاک ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔