تازہ ترین

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے۔  طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ پاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف انکی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کرے گا۔

گزشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے تانے بانے بھی افغانستان کے گل بہادر گروپ سے ملے تھے۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں بڑے سانحے سے بچ گیا، دہشت گردوں کے بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے گئے۔  فورسز نے آپریشن کے دوران خوارج کا سراغ لگایا، گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا، خوارج نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرائی، حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفرازاور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔

Leave A Comment

Advertisement