تازہ ترین

راولپنڈی پولیس نے 30 لاکھ روپے سے زائد چوری کا سراغ لگا لیا، چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق چوری کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد زیرِ حراست بہن بھائی سے 26 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ملزمان سے ملکی و غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق زیرِ حراست ملزمان اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں چوری کی واردات کر کے فرار ہو گئے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement