راولپنڈی :منشیات فروش خاتون گرفتار ، 10کلوچرس برآمد
راولپنڈی کے تھانے نصیر آباد پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار خاتون سے 10کلوگرام چرس برآمدہوئی ہے،خاتون کو مصریال گاؤں حبیب کالونی سے گرفتار کیاگیا،خاتون شوہر کے ہمراہ منشیات لے کر جارہی تھی،خاتون کا شوہر موقع سے فرار ہو گیا۔