آج کے بعد کوئی کارکن اڈیالہ جیل کے دھرنوں میں نہیں آئے گا، علیمہ خان کا اعلان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے ملاقات نہ ہونے پر فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا، دھرنے کے اختتام انہوں ںے آئندہ دھرنوں میں کارکنوں کو نہ بلانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ آج کے بعد کوئی کارکن نہیں آئے گا صرف ہم تین بہنیں آئیں گی۔عمران خان سے ملاقاتوں کا آج دن تھا، ایک دن قبل پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست بھی اڈیالہ جیل کو دی گئی تھی تاہم حسب معمول ملاقات نہ ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔پولیس نے فیکٹری ناکے سے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگادیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔عمران خان کی بہنوں کی جانب سے کارکنوں کو کال دینے کے باوجود کارکنوں کی کم تعداد پہنچی۔ اڈیالہ روڈ پر قالین بچھائے گئے، کارکنوں ہدایت دی گئی کہ قالینوں پر بیٹھ جائیں۔
دھرنے میں کارکنوں کے درمیان مارکٹائی
دھرنے کے دوران کارکنان آپس میں الجھ پڑے جہاں خواتین نے بیچ بچاؤ کرایا لیکن بعد ازاں دوبارہ کارکنان کا آپس میں تصادم ہوا اور ایک نہتے کارکن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ درجنوں کارکنوں نے ایک نہتے کارکن پر بدترین تشدد کیا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے تاہم دھرنے میں موجود خواتین نے بیچ بچاؤ کرایا۔
Leave A Comment