تازہ ترین

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے گوادر بندرگاہ کیلئے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے کیلئے گوادر پورٹ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔کنٹینر بردار جہازوں کی برتھنگ فیس میں 25 فیصد، انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز پر پورٹ چارجز میں 40 فیصد کمی کی گئی، جبکہ ٹرانزٹ کنٹینر کارگو پر پورٹ چارجز 31 فیصد تک کم کئے گئے ہیں۔جنرل کارگو کیلئے ایک ماہ مفت سٹوریج سہولت متعارف کرائی گئی، ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ کارگو لانے والے جہازوں کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے، دیگر قومی بندرگاہوں کے مقابلے میں ریکارڈ مراعات دی جا رہی ہیں۔ گوادر کو علاقائی لاجسٹکس مرکز بنانے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement