ورلڈ یونیورسٹی گیمز جرمنی: پاکستانی دستے میں شامل 2 ایتھلیٹس غائب
ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025ء کے سلسلے میں جرمنی گئے ہوئے پاکستانی دستے میں شامل 2 ایتھلیٹس غائب ہو گئے۔دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی، تاہم 24 جولائی کے بعد ایتھلیٹس یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔ایتھلیٹس نے ڈنر میں شرکت کی، صبح ناشتے کے وقت غائب ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں۔ پاکستانی دستےکی واپسی 27 جولائی کو ہو گی۔پاکستان یونیورسٹی گیمز کے دستے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جلد ساری صورتِ حال اور حقیقت سےآگاہ کریں گے۔
Leave A Comment