لاہور : برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 584 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ زندہ مرغی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اڑھائی کلو کی زندہ مرغی 1200 سے 1300 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا یہ طوفان حکومتی اداروں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث عوام خود کو لُٹتا محسوس کر رہے ہیں۔
Leave A Comment