ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلیو ایریا، آبپارہ، بری امام، بارہ کہو اور میلوڈی میں بادل برسے۔ گجرات، سیالکوٹ، جہلم، حافظ آباد، نارروال، جڑانوالہ، مرید کے اور اوکاڑہ سمیت پنجاب بھر میں بادلوں کی گھن گرج سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

لاہور میں بھی شدید بارش ، سڑکیں پانی سے بھر گئیں ، سیوریج کا نظام پانی سنبھالنے میں ناکام ، واساکا عملہ بھی غائب ہے

Leave A Comment

Advertisement