شاہ محمود قریشی کی شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یاد رہے کہ 18 جون کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا۔