آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے اورکہا ہے کہ حادثات کا موجب بغیر لائسنس، کم عمر ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے ، سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کے مرتکب اور کم سن ڈرائیورز کی نشاندہی کر کے فوری کاروائی کی جائے، سڑکوں پر جانی نقصانات کا باعث کم عمر ڈرائیورز کے والدین کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، اوور سپیڈنگ، اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں،سی ٹی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران، ڈی پی اوز فیلڈ میں نکلیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں