کاہنہ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل
کاہنہ کے علاقے نور پارک میں دوہرے قتل کی خوفناک واردات سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول جوڑے نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی۔ واردات کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ابتدائی شواہد سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔