لاہور میں سوا دو ارب روپے کی لاگت سے نیلاگنبدزیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
شہرمیں پارکنگ مسائل کےحل کےلئےبڑی خبر،پنجاب حکومت نےنیلاگنبدزیرزمین پارکنگ پلازہ کی منظوری دیدی۔3منزلہ زیرزمین پارکنگ پلازےکی تعمیرپر 2ارب 24کروڑسےزائدلاگت آئےگی،16کنال اراضی پر زیر زمین 3زیریں منزلوں پر پارکنگ پلازہ بنے کا پارک کی اراضی لی جائےگی۔پارکنگ پلازے میں374گاڑیاں ، 790 موٹرسائکلیں پارک ہوں گی۔پارکنگ پلازہ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنے گا ، خودکار پارکنگ مینجمنٹ سسٹم نافذ ہوگا۔پارکنگ پلازہ ٹیپاتعمیرکرےگا ،لینڈاسکیپنگ والڈسٹی کرےگی منصوبے میں نیلاگنبدبحالی بھی شامل ہے۔پی اینڈڈی کےپی ڈی ڈبلیوپی کےاجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے پلان کو منظوری ملی،پارکنگ پلازہ بننےسےنیلاگنبد،نیوانارکلی اوراطراف کےکاروباری افراد کوبڑاریلیف ملےگا۔پارکنگ پلازہ بننےسےسڑکوں پرپارک ہونےوالی گاڑیاں ،موٹرسائیکلوں کاخاتمہ بھی ہوگا۔