بارش کے دوران شہری کا گڑھے میں گرنے کا واقعہ، سی ایم کمپلینٹ سیل کا نوٹس ،سیور لائن بچھانے والے کنٹریکٹر کیخلاف ایف آئی آر درج
شاہدر ہ ٹاؤن رسول پارک میں بارش کے دوران شہری کا گڑھے میں گرنے کا واقعہ،پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل نے نوٹس لے لیا۔
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار گڑھے میں گر گیا، غفلت پرایکسیئن معطل
چیئرمین کمپلینٹ سیل کی ہدایت پر سڑک پر سیور لائن بچھانے والے کنٹریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔متعلقہ ایکسیئن اور ایس ڈی او کے خلاف فرائض سے غفلت پر انکوائری کی ہدایت کی۔ایکسیئن اورایس ڈی او انکوائری مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے معطل رہیں گے۔شاہدرہ ٹاؤن رسول پارک میں موٹر سائیکل سوار بارش سے بھرے گڑھے میں جاگراتھا۔سڑک پر نئی سیور لائن بچھانے کیلئے تعمیر ومرمت اورکھدائی کا کام جاری تھا۔