تازہ ترین

وزیراعلیٰ کے احکامات پر صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نےکم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں کےسخت احکامات دےدیے۔تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں. رواں ماہ صوبہ بھر میں 50 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔لاہور ٹریفک پولیس نے 19 ہزار 600سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی۔کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن میں 2900 سے زائد موٹرسائیکلوں ،گاڑیاں کو بند کر دیا گیا۔کم عمر ڈرائیورز کو 2ہزارچالان،موٹرسائیکل بند  جبکہ والدین نےبیان حلفی جیسی سختیوں کا سامنا کیا۔


ترجمان کے مطابق حکومتی احکامات پرکم عمر ڈرائیورز کےوالدین کیخلاف اب ایف ائی آرکا اندراج بھی ہوگا۔بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے ،اپنے بچوں کا مستقبل تاریک مت بنائیں۔نوجوان نسل ہمارا مستقبل ،ان کو محفوظ رکھنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔

Leave A Comment

Advertisement