مرغی کا گوشت پھر مہنگا
شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے لیے خوشی و غمی کی تقریبات میں چکن کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔لاہور میں تیار چکن 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ زندہ برائلر کی قیمتیں بھی سرکاری نرخوں سے تجاوز کر چکی ہیں۔فارم ریٹ کے مطابق زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 383 روپے فی کلو مقرر ہے مگر مارکیٹ میں یہ 390 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔پرچون میں زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 411 روپے فی کلو ہے تاہم دکاندار اسے 420 روپے کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کا ریٹ 397 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔