پنجاب حکومت نےآلودگی سے نمٹنے کیلئے اینٹی سموگ گنز حاصل کرلیں
پنجاب حکومت نےسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اینٹی سموگ گنز حاصل کرلیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک ویڈیو ایکس پر ری پوسٹ کی جس میں ایک گاڑی پر بہت بڑا پنکھا نصب ہے۔ ویڈیو بنانے والا کہتا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ پتا نہیں کیا بلا منگوالی ہے۔ مریم نواز نے اس کے بارے میں بتایا کہ یہ اینٹی سموگ گن ہے اور پنجاب حکومت نے 15 ایسی گنز حاصل کی ہیں۔اینٹی سموگ گن انتہائی طاقت کے ساتھ پانی فضا میں چھڑکتی ہے۔ پانی کی یہ بوندیں گرد، دھویں اور آلودگی کے ذرات کو بھاری کردیتی ہے جس سے وہ زمین پر گرجاتے ہیں، اس طرح ماحول کی صفائی میں مدد ملتی ہے۔