ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں پہلی بار آن لائن داخلوں کا آغاز
ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں 6نئے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کر دیا،ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں پہلی بار آن لائن داخلوں کا آغاز کیا گیا۔ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بی ایس بائیو ٹیکنالوجی، بی ایس بائیو کیمسٹری کی نئی ڈگریاں شروع کر دی گئی،یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری، بی ایس پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کی ڈگریوں میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا،یونیورسٹی میں بی ایس زوالوجی، ایرلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن کے مضمون میں بھی داخلوں کا آغاز کیا گیا،ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کے 28 ڈگری پروگرامز میں داخلے کئےجا رہے ہیں۔بی ایس اور ایم فل میں داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جولائی مقرر کی گئی،امیدوار داخلہ فارم کی فیس آن لائن بینک اور موبائل ایپ کے ذریعے جمع کرا سکتی ہیں،طالبات ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے داخلوں کیلئے اپلائی کر سکتی ہیں۔