تازہ ترین

لاہور میں چینی کی قیمت پر کنٹرول نہ کیا جا سکا، گلی محلوں کی دکانوں پر آج بھی چینی نہیں مل رہی۔عام مارکیٹ میں چینی آج بھی 200 روپے کلو میں بک رہی ہے، قلت کے باعث چینی کی قیمت میں 20 روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے۔ چند بڑے دکاندار ضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر چینی 173 روپے کلو فروخت کر رہے ہیں۔شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق دکانوں پر چینی ختم ہو چکی ہے، چینی کی قیمت 200 سے بڑھ کر 220 روپے کلو ہو گئی ہے۔اکبری منڈی کے ڈیلر  نے کہا کہ شوگر ملوں نے چینی کے اسٹاک روک رکھے ہیں، 1500میٹرک ٹن کے بجائے صرف 24 ٹن چینی منڈی میں آئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement