وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی لاہورآمد،گرفتاریاں شروع
آئندہ احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور پہنچ گیا۔ قافلے کی قیادت پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، قافلے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پنجاب اور کے پی کے کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی شریک ہیں ۔پولیس کی جانب سے شاہدرہ میں قافلے کے استقبال کے لئے موجود پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردی گئی، راوی پل سے یاسر گیلانی کو حراست میں لے لیا گیا۔پی ٹی آئی قیادت شاہدرہ سے قافلے کی صورت میں رائیونڈ فارم ہاؤس پر جائے گی جہاں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے، وہاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کی صدارت میں پنجاب اور کے پی کے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں آئندہ کی احتجاجی تحریک پر حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔