3 بچے کھیلتے ہوئے بھیڑ نالے میں گر کر ڈوب گئے
رانا ٹاؤن کے قریب 3 بچے کھیلتے ہوئے بھیڑ نالے میں گر کر ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے بچوں کی تلاش کے لیے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ڈوبنے والے تین بچوں کی شناخت 13 سالہ ساحل خان، 12 سالہ فیضان اور 11 سالہ عبدالہادی کے نام سے ہوئی۔نالہ بھیڑ گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کی وجہ سے اوور فلو پوچکا ہے، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔
Leave A Comment