تازہ ترین

لاہور میں لکھوڈیر رنگ روڈ پر گھر کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے حکام نے بتایا کہ لاہور کے علاقے لکھوڈیر رنگ روڈ سے ایک گھر کی چھت گرنے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، زخمی ہونے والے 3 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے سے 3 افراد کو زندہ نکالا، ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement