سینیٹ انتخاب ، پنجاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم سینیٹ کی نشست کے لئے کامیاب ہو گئے۔گنتی کا عمل مکمل ہونے پر پریذائیڈنگ آفیسر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لے کر جیت گئے۔
غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پولنگ کے دوران 345 ووٹ کاسٹ ہوئے، پولنگ کے دوران مسترد ووٹوں کی تعداد 3 رہی۔پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو کہ شام 4 بجے تک جاری رہی، سینیٹ انتخابات کے لئے اراکین اسمبلی نے 345 ووٹ کاسٹ کئے، نشست پر 4 امیدوار مدمقابل تھے۔
Leave A Comment