طیاروں کی حفاظت کیلئےبذریعہ رنگ فینسنگ کےمختلف علاقےنوبرڈزون قرار, سینئروزیرمریم اورنگزیب اورسیکرٹری جنگلات کی ہدایت پرعملدرآمدشروع, چیف وائلڈلائف رینجرمبین الہٰی کی زیرنگرانی وائلڈلائف پروٹیکشن فورس متحرک, گرینڈآپریشن بارےپنجاب حکومت کاپیغام سٹیک ہولڈرز،متعلقہ گروپس کوشیئرکردیا.بذریعہ رنگ فینسنگ لاہور کے مختلف علاقے نو برڈ زون قرار دے گئے، نو برڈ زون میں لاہورمشرقی بائی پاس،مناواں ہسپتال شامل ہیں، پی کے ایل آ ئی،چونگی امرسدھو ،اچھرہ اورچاہ میراں بھی شامل ہیں۔نوبرڈ زون میں ضلعی انتظامیہ،انوئرمنٹل پروٹیکشن فورس کاگرینڈآپریشن، وا ئلڈ لائف پروٹیکشن فورس نےگرینڈ آ پریشن کا آ غازکر دیا۔ایئرپورٹس کے مضافات میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، ڈھکن والے کوڑا دان کا استعمال لازم قرار دیدیا گیا۔ماحولیاتی حفاظتی اقدامات کے بغیر چلنے والے سلاٹر ہاؤسزو پولٹری فارمزکی بندش، چمڑے کے کاروبارپر ماحولیاتی قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائے گا۔

گھروں کی چھتوں،درباروں و عوامی مقامات پرپرندوں کودانہ ڈالنےپرپابندی لگا دی گئی جبکہ کبوتر پالنے اور کبوتر اڑانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی، خلاف ورزی پر گرفتاریاں،سخت سزائیں اور جرمانے عائد ہونگے۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement