تازہ ترین

کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے چیمبرز اینڈ ٹریڈ باڈیز کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 19 جولائی کو ہونے والی تاجراور صنعتکاروں کی ہڑتال ملتوی کی جائے گی۔ اجلاس میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ سمیت تمام بڑے چیمبرز کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومتی پیغام دیگر ایسوسی ایشنز اور ممبران تک پہنچایا گیا، جس پر تمام چیمبرز نے مثبت ردعمل دیا اور ہڑتال ملتوی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تاہم، ذرائع کے مطابق صرف ایک چیمبر ہڑتال کرنے پر بضد ہے۔ صدر کراچی چیمبرز کے مطابق حکومت نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مطالبات کو کافی حد تک تسلیم کر لیا ہے، تاہم تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تمام معاملات کو تحریری شکل میں یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ آئندہ کسی قسم کا اختلاف نہ ہو۔تجارتی برادری اور حکومت کے درمیان جاری یہ مذاکرات تاجروں کی جانب سے احتجاج کی شکل اختیار کرنے سے عارضی طور پر گریز کا اشارہ ہیں، اور امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ معاملات بہتر انداز میں حل ہوں گے۔

Leave A Comment

Advertisement