تازہ ترین

چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ تک ہر ماہ 2 روپےفی کلو بڑھانے کا فیصلہ ہو گیا۔چینی کی ایکس مل قیمت آئندہ 3 ماہ میں 165 سے بڑھا کر 171 روپے کلو کرنے پر اتفاق  ہوگیا،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپےفی کلو ایک ماہ کیلئے مقرر کی گئی،حکومت اورپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کےدرمیان معاہدہ طے پا گیا۔چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ میں 6 روپے فی کلو بڑھانے پر اتفاق  ہوا ہے،چینی کی ایکس مل قیمت 15جولائی 2025 سے 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی،چینی کی ایکس مل قیمت 15 اگست 2025 سے 167 روپے فی کلو کرنے پر اتفاق  کیاگیا،چینی کی ایکس مل قیمت 15 ستمبر 2025 سے 169 روپے فی کلو ہوگی۔چینی کی ایکس مل قیمت 15 اکتوبر 2025 سے 171روپے فی کلوکرنے پر اتفاق  ہوا،وفاقی حکومت کی جانب سےمعاہدہ وفاقی وزیرنیشنل فوڈسیکیورٹی رانا تنویرحسین،پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کی جانب سےسیکرٹری جنرل عمران احمد نے معاہدہ کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement