حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرت کامیاب، معطل 26 ارکان کو بحال کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کامیاب ہو گئے پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، 26 معطل ارکان کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ ارکان کی بحالی کا اعلان سپیکر ملک محمد احمد خان رولنگ کے ذریعے کریں گے۔پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ختم ہوگیا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، اجلاس میں معطل ہونے والے اپوزیشن کے 26 ارکان کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ارکان کی بحالی کا اعلان اسپیکر ملک محمد احمد خان رولنگ کے ذریعے کریں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آڈیو لنک کے ذریعے مذاکراتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی جبکہ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر، معین قریشی بھی میٹنگ میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ، چیف وہپ رانا شہباز، حکومتی ارکان میں افتخار چھچھڑ، شعیب صدیقی، مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
Leave A Comment