تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی کی زیر نگرانی ٹھوکر کے علاقے میں جعلساز فوڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چار معروف فوڈ پروڈکشن یونٹس پر چھاپے مارے گئے۔قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر تمام یونٹس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا، 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مقدمات بھی درج کروا دیے گئے ہیں۔چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش کو تلف کیا گیا، جن میں 10 ہزار کلو دلیہ،3200 پیک کولڈ ڈرنکس،3 ہزار کلو چاکلیٹ،144 کلو کیک جل، 132 کلو بیکنگ پاؤڈرشامل ہیں۔ یہ ایکسپائر چاکلیٹ اور بیکنگ پاؤڈر دوبارہ پیک کر کے لاہور کی معروف بیکریوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ کیکس میں استعمال ہونے والا تیار کیک جل بغیر کسی حفاظتی ڈھانپ کے کھلے عام زمین پر پڑا ہوا پایا گیا۔

کارروائی کے دوران ایک یونٹ کو بھی بند کر دیا گیا جو جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کر رہا تھا۔ بغیر کسی منظور شدہ فارمولے کے معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ کر کے کولڈ ڈرنکس مارکیٹ میں بھیجی جا رہی تھیں۔چھاپے کے دوران یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار بھی پائی گئی۔برآمد شدہ تمام مال کو موقع پر تلف کر دیا گیا، یونٹس سیل کر دیے گئے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

انہوں نےکہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement