لاہور: وارداتوں کی سینچری کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار
ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم، لاہور سٹی میں وارداتوں کی 100 سینچری کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار۔
گرفتار ملزم نے صرف سول لائن و ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 116 وارداتیں کی، ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزم کاشف قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کردیا گیا،
Leave A Comment