لاہور:سنگین جرائم میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ان کنٹرولڈ مبینہ مقابلے،لاہور میں ایک اور مبینہ مقابلہ میں زیر حراست ملزم مارا گیا۔ہلاک زیر حراست ملزم سی سی ڈی ماڈل ٹاون کی زیرحراست تھا۔ملزم کو سی سی ڈی اہلکار ریکوری کے لئے لیکر جا رہے تھے۔ریکوری کے لئے لیکر جانے والی ٹیم موومنٹ کی مخبری ہوگئی،راستہ میں موجود زیر حراست ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا،ہلاک ملزم کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی۔سی سی ڈی ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ہلاک ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے،ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
Leave A Comment