لاہور : لوئر مال پولیس کی بڑی کارروائی، لوڈر مزدا ٹرک چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور میں لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گتے سے بھرا لوڈر مزدا ٹرک چوری کرنے والے ملزم سکندر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر کے چوری شدہ ٹرک، سامان اور بیٹریاں برآمد کر لیں۔ ٹرک ڈرائیور نے رات کے وقت ٹرک میں مال لوڈ کروا کر پارک کیا تھا۔ملزم سکندر نے موقع کا فائدہ اٹھا کر ٹرک چوری کیا اور اس میں موجود گتا فروخت کر دیا۔بعد ازاں ٹرک کو سنسان مقام پر کھڑا کر کے بیٹریاں بھی نکال کر بیچ دیں۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا۔ایس پی سٹی کے مطابق چند گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے چوری شدہ ٹرک، اس میں موجود لوڈ سامان اور بیٹریاں برآمد کر لیں۔ملزم سکندر درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔
Leave A Comment