تازہ ترین

پولیس تھانہ فیروزوالہ کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری ڈیلر گرفتار کر لئے، ان کے قبضے سے ایک کروڑ کی منشیات برآمد کرلی۔غازی ککہ سے لاہور سپلائی کی جانے والی 50 کلو چرس اور دس کلو افیون کی سپلائی ناکام بنا دی، اشتہاری ملزمان منشیات فروش کاظم رضا اور شجاعت پشاور سے منشیات لا کر تمام اضلاع میں فروخت کرتے تھے، ملزم مختلف مقدمات میں لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی پولیس کو مطلوب تھے۔ملزموں پر ڈکیتی، اقدام قتل، قتل، بھتہ خوری اور منشیات فروشوں کے مقدمات بھی درج ہیں، پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ابتدائی کاوروائی شروع کر دی۔

 

Leave A Comment

Advertisement