مریم نواز کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب کاجائزہ لیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارش کےدوران شہرکادورہ کر کے مختلف علاقوں میں صورتحال کاجائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نےبارش کےپانی کی نکاسی کابھی مشاہدہ اورگلبرگ سکیم کےمختلف بلاکس کامعائنہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ نےسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کےتحت ایل ڈی اےپراجیکٹ،گلبرگ کےبلاکس میں سسٹین ایبل ماڈل کےتحت خوبصورت ٹف ٹائلزوپیورکی تنصیب سمیت رہائشی وکمرشل علاقوں سےتجاوزات وبےہنگم گرین بیلٹس ختم کرکےیونیفارم ڈویلپمنٹ کاجائزہ بھی لیا۔اسی طرح وزیراعلیٰ نےفیشن ایونیو،ظہورالہٰی ،کالج روڈ،سرسیدروڈسمیت دیگرکمرشل کوریڈورزکی بیوٹیفکیشن کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ واک ویز،پارکنگ ،رین واٹرویل ،انٹرنیٹ اورکیبل کی تاریں انڈر گراؤنڈہونگی
Leave A Comment