تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے 5335 ارب روپے حجم کے بجٹ کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی۔ترقیاتی بجٹ میں 47.2 فیصد اضافہ، 1,240 ارب روپے مختص کئے، غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کیلئے171.7 ارب روپے رکھے گئے، جاری اخراجات کے حجم میں 5.9 فیصد اضافہ، جاری اخراجات کا حجم 2,026.7 ارب روپے رکھا گیا۔ سروس ڈیلیوری اخراجات میں 5.8 فیصد کمی، 679.8 ارب مختص، بلدیاتی حکومتوں کو 934.2 ارب روپے منتقل کئے جائیں گے، تعلیم کا بجٹ 21.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 811.8 ارب تک پہنچ گیا۔

صحت کا بجٹ 17 فیصد اضافے سے 630.5 ارب روپے کر دیا گیا، زراعت کے بجٹ میں 10.7فیصد اضافہ ،129.5 ارب مختص، ایف بی آر ٹارگٹ 14,131 ارب، پنجاب کا حصہ 4,062.2 ارب مقرر، پنجاب کا اپنا ریونیو ہدف 828.1 ارب روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ٹیکس وصولیوں کا ہدف 524.7 ارب، نان ٹیکس آمدن 303.4 ارب مقرر، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ہدف میں 13فیصد اضافہ ،340ارب مقرر، اربن مویبل پراپرٹی ٹیکس کا ہدف 32.5 ارب روپے مقرر کیا گیا۔ترقیاتی بجٹ کیلئے تاریخ ساز 1240 ارب روپے کا بجٹ مختص کئے، تخمینہ بجٹ سرپلس 740 ارب ،ہدف شدہ سبسڈی 72.3 ارب رکھی گئی، بورڈ آف ریونیو کا ریونیو ہدف 105 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement