برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
ملک بھر میں برائلر گوشت کی قیمت کا تعین نہ ہونے کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں، زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کی کمی کے باوجود گوشت کی قیمتیں بے قابو ہو چکی ہیں۔ فارم گیٹ ریٹ میں زندہ برائلر 365 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ہول سیل ریٹ میں زندہ برائلر 379 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ میں زندہ برائلر 393 روپے فی کلو ہےدکانداروں کو زندہ مرغی 400 روپے فی کلو سپلائی کی جا رہی ہے جس سے گوشت 590 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ صاف گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔نئی قیمت میں 308 روپے فی درجن جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9,120 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق انڈوں کی سپلائی میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔صارفین اور دکانداروں دونوں کا مطالبہ ہے کہ قیمتوں کا فوری تعین اور کنٹرول کیا جائے تاکہ روزمرہ اشیاء کی خریداری عوام کی پہنچ میں رہے۔
Leave A Comment