تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے وقت کی پابندی نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ,عدالت نے ہدایت کی ریسٹورنٹس رات بارہ بجے بند ہوں گے.  عدالت نے جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں میاواکی کی طرز پر درخت لگانے کی بھی تجویز دی.لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب کے 760 کالجز میں شجر کاری ہوگی.، جسٹس شاہد کریم نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ نہر پر عدالت کی اجازت کے بغیر کوئی درخت نہیں کٹے گا. عدالت نے تجویز دی کہ میاواکی کی طرز پر جوہر ٹاؤن کے علاقے میں درخت لگائیں. جائیں ، جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ سموگ ایمیشن اینالائزر مشین کا افتتاح ہونا تھا اس کا کیا بنا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ افتتاح ہونا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر تاخیر ہوئی

 

Leave A Comment

Advertisement