ایک سے زائد سنگل میٹر رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، نوٹیفکیشن جاری
ایک سے زائد سنگل میٹرز کیخلاف باضابطہ کارروائی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا،پاور پلاننگ مانیٹرنگ کمپنی کی جانب سے ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پی پی ایم سی نےلیسکو و دیگر تقسیم کار کمپنیوں سے میٹرزکا ریکارڈ طلب کر لیا،پاور پلاننگ مانیٹرنگ کمپنی کی جانب سے14جولائی تک تمام کمپنیوں سے ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،کمپنیوں کی جانب سے نصب میٹرز کی تعداد اورصارفین کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا،ریکارڈ کے تحت وفاقی حکومت مزید کارروائی کرنے کا فیصلہ کرے گی۔پڑتال کے ذریعے زیادہ میٹرز پروٹیکٹو کیٹیگری کیلئے نصب کرنے کی نشاندہی ہوگی،پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کیلئے نصب میٹرز پر نیپرا قوانین کےتحت کارروائی کی جا سکے گی،نیپرا قوانین کے تحت نصب میٹرز پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا سکے گی،قوانین کی خلاف ورزی پر صارفین کیخلاف حکومتی فیصلے کی روشنی میں کارروائی ہو گی۔
Leave A Comment