تازہ ترین

رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کےخصوصی ٹاسک پر رائیونڈ سے 2سال قبل اغوا ہونے والی 13سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی 2سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی، تاہم اس کے والد نےاپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج کروایا تھا۔بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے، جس کے اہل خانہ نے بچی کی بہ حفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Comment

Advertisement