لاہور: شادی ہال میں خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں خاتون ویٹر پر بدترین تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔متاثرہ خاتون شادی ہال میں ویٹر کا کام کرتی تھی، ملزم نے خاتون سے ہال میں تلخ کلامی کی جس پر خاتون ویٹر نے منع کیا۔ متاثرہ خاتون نے ہال مینجر کے دفتر میں ملزم کے متعلق شکایت کی تاہم دفتر میں پہلےسے موجود ملزم اللہ وسایا نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
Leave A Comment