لاہورکے لاری اڈوں سے متعلق بڑا فیصلہ
لاہورکے لاری اڈوں کی روایتی مینوئل نیلامی کامعاملہ، جدید دور میں پرانا انداز کیوں اپنایا گیا؟لاری اڈوں کی ای ٹینڈرنگ بڈنگ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایڈمنسٹریٹرلاہور نے یپپراپر الیکٹرانک نیلامی کروانےکی منظوری دے دی، چار لاری اڈوں کی خلاف قانون نیلامی کروانے کا انکشاف ہوا، شہر کےچار لاری اڈوں کی نیلامی روک دی گئی، بادامی باغ ،سکندریہ ،جناح ٹرمینل ٹھوکر اڈےکےٹھیکوں کی ای ٹینڈرنگ ہوگی۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ رائیونڈ بس اڈے کے ٹھیکوں کی ای ٹینڈرنگ کروائی جائے گی ، مالی سال 2025-26میں1ارب15کروڑکی نیلامی کروانےکاہدف رکھاگیا ،2025میں48ٹھیکہ جات کی نیلامی کروائی جائے گی ،48ٹھیکوں کی نیلامی ای ٹینڈرنگ سے کروائی جائے گی ۔
جنرل بس سٹینڈزاےسی ،نان اےسی بسوں کاکنٹریکٹ30کروڑ2لاکھ ہدف ، انٹر سٹی کنٹریکٹ 12کروڑ ہدف مقرر کیا، ٹھوکر جناح ٹرمینل اے سی ،نان اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 7کروڑ رکھا گیا۔سکندریہ کالونی اے سی بسوں کا کنٹریکٹ 31کروڑ رکھا گیا،انٹرسٹی ویگن سیکٹر ملتان روڈ کا کنٹریکٹ 13کروڑ روپے رکھا گیا ،قلی فیس جنرل بس سٹینڈ کنٹریکٹ 1کروڑ13 لاکھ رکھا گیا ،پارکنگ فیس جنرل بس سٹینڈ4کروڑ55لاکھ ہدف مقرررکھاگیا۔انٹرسٹی ویگن سیکٹرشیخوپورہ کاکنٹریکٹ4کروڑ52لاکھ رکھاگیا،رائیونڈاےسی نان اےسی بسوں کاکنٹریکٹ87لاکھ ہدف مقرر کیا گیا، جنرل ٹرک سٹینڈ پارکنگ کا کنٹریکٹ 40لاکھ رکھا گیا ۔سکندریہ کالونی پارکنگ کا کنٹریکٹ 1کروڑ 21لاکھ رکھا گیا ،جناح بس ٹرمینل پارکنگ سٹینڈ کا کنٹریکٹ 48لاکھ 10ہزاررکھا گیا ،پبلک ٹائلٹ منی بس ٹرمینل کا کنٹریکٹ 68لاکھ رکھا گیا۔
Leave A Comment