تازہ ترین

راولپنڈی کے علاقے پیرمہر علی شاہ ٹاؤن میں 1200 روپے کے تنازع پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے کے دوران 25 سالہ سراج شدید زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی دوران راستے میں دم توڑ گیا اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتا چلا لڑائی جھگڑے میں ایک اور شخص بھی قتل ہوا ہے۔پولیس کا کہنا تھا تھا کہ شہری زین اور دیگر کا 1200 روپے کے معاملے پر دکان دار سے جھگڑا ہوا اور جھگڑے میں فائرنگ کرکے دکان دار کو قتل کیا گیا، جس پر دوسرے فریق نے زین کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

Leave A Comment

Advertisement