تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا، ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے طبی معائنے کیلئے 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیشنز بھی تھے، ہولی فیملی اسپتال سے ایمبولینس ضروری مشینری کے ہمراہ جیل پہنچی تھی۔ ڈاکٹرز اپنی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کے حوالے کریں گے، ڈاکٹرز نے تقریبا ایک گھنٹہ تک بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کے بعد حکومت نے ان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement