تازہ ترین

اکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرا دیئے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد اڈے کے آس پاس تمام ہوٹلز بند کر ادیئے گئے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس اور دکانداروں کو آج شام تک دکانیں بند کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ فیض آباد پر مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی آج رات تک بند کرنےکی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وفاقی وزرا کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement