پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (ای آر) کا کامیاب تجرباتی لانچ
پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (ای آر) کا کامیاب تجرباتی لانچ کردیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج میزائل جدید نیویگیشن اور جدید ترین ایوی اونکس سسٹم سے لیس ہے۔فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج بیلسٹک میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج میزائل اپنی منفرد پرواز کی سمت اور حربی نقل و حرکت کی خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج میزائل کی توسیع شدہ رینج پاک فوج کی پہنچ اور دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گی۔فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج میزائل کے آج کے تجرباتی لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نے کیا۔
Leave A Comment