کسی ملک کے خلاف ہمارے جارحانہ عزائم نہیں،ہم نہ صرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت اپنی فوجی طاقت بڑھانے کیلئے بہت زیادہ وسائل خرچ کررہا ہے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اسلحے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد شریف چودھری نے کہا کہ ہماری دفاعی صلاحیتیں خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہیں،کسی ملک کے خلاف ہمارے جارحانہ عزائم نہیں،ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے،ہم نہ صرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ چاہتے ہیں افغانستان کی جانب سے پاکستان میں کوئی مداخلت نہ ہو،طالبان حکومت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے دہشتگردوں کو تربیت دے رہی ہے۔سیاسی مقصد ملک کی سیاسی قیادت طے کرتی ہے،فوج اور ریاست کے الگ الگ اہداف نہیں ہیں،ان کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹس میں افغانستان میں درجنوں دہشتگرد تنظیموں کا ذکر ہے،ہمارا موقف ہے افغانستان کو دنیا کا دہشتگردی کا مرکز نہیں بننا چاہئے
Leave A Comment