بھارت: باپ نے جائیداد کے لالچ میں دوسری بیوی سے ملکر 4 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا
بھارت میں ایک آدمی کو اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اپنے 4 سالہ بیٹے کا قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 35 سالہ ملزم بھیشم کھربندا اور اس کی 30 سالہ بیوی راگنی کھربندا کو بچے کی نانی سدھا کشیپ کی جانب سے شکایت درج کروائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ بچے کے رشتے دار جب لاجپت نگر میں اس کے گھر پہنچے تو انہیں برآمدے میں بچے کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم پر کئی چوٹوں اور نیلے رنگ کے نشانات پائے گئے، یہاں تک کہ بچے کے پیروں پر جلنے کے نشانات بھی تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو بے دردی سے مارا گیا تھا۔ بچے کی حقیقی ماں کی چند سال قبل بیماری کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔بچے کی نانی نے الزام لگایا کہ بھیشم اور راگنی نے جائیداد کے لالچ میں 4 سالہ بیٹے کو قتل کیا۔
Leave A Comment